عراق

عراق، وزارتوں کی تقسیم کا کام شروع

malekiعراق کے وزير اعظم نے تمام سیاسی پارٹیوں سےکہا ہے کہ وہ مختلف وزارتوں کے لئے اہل اور غیر وابستہ امیدواروں کو نامزد کریں۔ مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حکومت قانون الائنس کے رکن علی الشلاہ نے نوری مالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی حکومت تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور ماہر افراد کو کابینہ میں لانا چاہتی ہے ۔
ادھر وزير اعظم نوری مالکی نے مختلف عراقی گروہوں سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور وہ کابینہ کی تشکیل  کی ایک ماہ کی قانونی مدت کے اندر ہی اپنی کابینہ کے وزرا کے نام پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ادھر عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے سامنے ہونے والے کار بم دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button