عراق

العراقیہ اتحاد معافی مانگے

iraq-large-flag-izعراق کے قومی اتحاد کے رکن حسن السنید نے العراقیہ اتحاد خصوصا اس اتحاد کے سربراہ ایاد علاوی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں بروقت حکومت کی تشکیل کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بنا پر عراق کے سیاسی گروہوں اور عوام سے معافی مانگیں۔ حسن السنید نے العراقیہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ العراقیہ سے وابستہ اراکین پارلیمنٹ نے حتی جمعرات کے دن بلاۓ جانے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں واک آؤٹ کر کے عراق کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ العراقیہ گروہ کے سیکولر سربراہ ایاد علاوی  نے امریکہ اور بعض عرب حکومتوں کی تشہیراتی اور مالی امداد کی بناء پر عراق کی تین سو پچیس نشستوں میں سے اکانوے نشستیں حاصل کی اور پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ان کے اختلافات کی وجہ سے عراق میں حکومت کی تشکیل میں آٹھ ماہ کی تاخیر ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button