عراق

سیاسی جماعتوں کی حمایت کےلئے نوری مالکی کی کوشش

Nouri_al-Malikiعراق کےنیشنل الائنس کی جانب سےنامزد وزیراعظم نوری مالکی نےحکومت کی تشکیل کےلئےسیاسی گروہوں سےصلاح ومشورہ شروع کردیاہے۔
نوری مالکی نےآج ( پانچ اکتوبر)ایاد علاوی کی قیادت والےاتحاد العراقیہ کےاراکین سے وزارتوں کےقلمدانوں کی تقسیم کےبارےمیں گفتگوکی۔
پروگرام کےمطابق آئندہ دنوں میں مالکی کردستان اتحاد سےمذاکرات کریں گے۔
اس میں کوئي شک نہيں کہ عراقی نیشنل الائنس کےرہنماؤں کی جانب سے، انتخابات میں کامیاب ہونےوالی جماعتوں کےساتھ مذاکرات کااصلی مقصد،  مالکی کی قیادت میں تشکیل پانےوالی حکومت کےلئےحمایت حاصل کرنارہاہے۔
اب تک صدرگروہ اورحکومت قانون اتحاد سمیت اکثرشیعہ پارٹیوں نے وزارت عظمی کےلئےنوری مالکی کی حمایت کی ہے۔
مجلس اعلانےبھی اعلان کیاہےکہ اگرنوری مالکی حکومت کی تشکیل کےلئےضروری شرطیں پوری کرلیں گےتو وہ ان کی راہ میں حائل نہيں ہوگي ۔
لیکن قابل غورنکتہ یہ ہےکہ ایاد علاوی نےبھی عراق کی آئندہ حکومت کےبائیکاٹ کومستردکرتےہوئےنئی حکومت میں شامل ہونےکےلئےکچہ شرطیں رکھی ہیں۔درایں اثنابعض رپورٹوں سےپتہ چلتاہےکہ کردوں نےبھی وزارت عظمی کےعہدےکےلئےنوری مالکی کی حمایت کی ہے۔
عراقی کردستان کےمقامی رہنمابرہم صالح نے وزارت عظمی کےعہدےکےلئےنوری مالکی کونامزد کئےجانےکو ملک کےمسائل کےحل اورتشکیل حکومت کےلئے ایک اہم قدم قراردیاہے۔انھوں نےمستقبل قریب میں عراق کےبحران کےخاتمےکےسلسلےمیں امیدظاہرکرتےہوئے کسی بھی گروہ کوالگ کئےبغیرقومی حکومت کی تشکیل کی اہمیت پر زوردیا۔
اس وقت عراقی پارلیمنٹ میں سب سےبڑی جماعت کی حیثیت سےنیشنل الائنس سب سےزيادہ کوشش یہ کررہی ہے کہ وہ تمام قبیلوں اورنسلوں کےلئےاتحاد کا نمونہ بنی رہے۔ اس مقصدکےحصول کےلئےنوری مالکی نےبدگمانیوں کےخاتمےاور وزارتوں کےقلمدانوں کےبارےمیں اتفاق رائےپیداکرنےکےلئےسیاسی مذاکرات جاری رکھنےپرتاکیدکی ہے۔
نوری مالکی نےتسلیم کیاہےکہ حکومت میں کچہ خامیاں رہی ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نےتمام سیاسی جماعتوں سےاپیل کی ہےکہ وہ حکومت کےساتھ تعاون بڑھاتےہوئے ، مسائل کم کرنےکےلئےقدم اٹھائيں۔اس وقت مشترکہ امورکومستحکم کرنےاوراختلافات کوہوادینےسےاجتناب، تمام سیاسی گروہوں کےساتھ نوری مالکی کےمذاکرات کاسب سےاہم موضوع ہے۔یہ بھی کہاجارہاہےکہ نیشنل الائنس نےآئندہ دوہفتوں میں پارلیمانی اجلاس بلانےکی اپیل کی ہے۔
اس بات کےمدنظرکہ جلدہی عراقی پارلیمنٹ اپنااجلاس طلب کرےگی لہذا نوری مالکی نے پارلیمنٹ کااجلاس شروع ہونےسےپہلے، اپنی وزارت عظمی کےلئےسیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنےکی کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ پارلیمنٹ سےاعتماد کاووٹ حاصل کرتےوقت ، کم سےکم مشکل کاسامناہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button