عراق

عراقی آئین ایادعلاوی کی وزارت عظمی کی راہ میں رکاوٹ۔

 

shiite_iyad_allawi-300x226عراق کے سیکولر سےاسی اتحاد العراقیہ کے سربراہ ایاد علاوی کیلئے عراقی آئین کے تحت وزیر اعظم منتخب ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔
شیعت نیوز کے مطابق عراق کے سیاسی مبصرین کا کھنا ہے کہ عراقی آئین کے آرٹیکل77کے مطابق ایاد علاوی عراق کے وزیراعظم بننے کیلئے اہل نہیں۔ سیاسی تجزیہ کار طارق حبیب کے مطابق آرٹیکل 77کے مطابق عراقی صدر اور وزیر اعظم کہ  والدین دونوں کا عراقی شہری ہونا ضروری ہیں۔ جبکہ ایادعلاوی کی والدہ لبنانی شہری ہیں۔ جبکہ کچھ ذرائع کا دعوی ہے کہ عراقی نیشنل الائنس کے شیعہ رہنما عادل عبد المہدی کا بھی عراقی وزیراعظم کی حیثیت سے انتخاب ممکن نہیں کیونکہ انکی والدہ کا تعلق شام سے ہے۔ سیکولر شیعہ اہنما ایاد علاوی 2004-2005میں آئین کی منظوری سے قبل عراق کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button