عراق

مقتدی الصدر کے حامیوں نے عراقی وزیرا عظم کے انتخاب کیلئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا۔

 

shiite_muqtada_sadr-198x300
ایک ایسے وقت میں جبکہ عراق میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے سخت سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے، عراقی رہنماء مقتدی الصدر کے حامیوں نے نئے عراقی وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے اپنے حامیوں کے درمیان ریفرنڈم کرانے کا منصوبہ تر تیب دیا ہے تاکہ اسکے زریعہ نئے عراقی وزیر اعظم کا انتخاب کے عمل کو اسان بنایاجاسکے۔
شیعت نیوز کے مطابق 7مارچ کو ہونے والے عراقی الیکشن کو گزرے 3 ہفتے ہوچکے ہیں لیکن نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے کوئی خاطر  خواہ پیشرفت نہیں ہو سکی جبکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ان جماعتوں کے درمیان واضح فرق نظر آرہا ہے
واضح رہے کے سعودی عرب نواز سیکولر ایاد علاوی کے اتحاد العراقیہ نے انتخابات میں سب سے زیادہ 91 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ موجودہ شیعہ وزیر اعظم نوری ا لمالکی کا اتحاد 89 نشستیں حاصل کرکے انکے پیچھے ہے جبکہ شیعہ اتحاد عراقی نیشنل الائنس نے 70 اور کردستان الائنس نے 43 نشستیں حاصل کی ہیں ۔
مقتدی الصدر کے ترجمان صالح العبیدی نے ایک بیان میں کہا کے الصدر گروپ کی جانب سے اپنے حامیوں کے درمیان کرائے جانے والے ریفرنڈم کی پر چیوں پر وزیر اعظم کیلئے 5 نام درج ہیں جن میں نوری المالکی ،جعفر الصدر ، عادل عبدالمہدی ، ابراہیم جعفری اور ایاد علاوی کے نام شامل ہیں ۔
؎تر جمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حامیوں کے درمیان کرائے جانے والے عراقی وزیر اعظم کے ریفرنڈم میں آنے والے نتائج کو تسلیم کرینگے جبکہ اس ریفرنڈم کی سبب عراق کے اگلے وزیر اعظم کے انتخاب کا مر حلہ اسان ہوجائیگا۔
الصدر گروپ کی جانب سے کرایا جانیوالا ریفرنڈم  جمعہ اور ہفتہ کے روز ہوگا

 

متعلقہ مضامین

Back to top button