عراق

نتائج کوتبدیل کرانے کی کوشش نہيں ہے، نوری مالکی

shiite_nouri_al_maliki-300x200عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے لۓ عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔  نوری مالکی نے بغداد میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے ان کے مطالبے کا مقصد کسی نشست کو حاصل  کرنا یا اپنے ہاتھ سے دینا نہیں ہے بلکہ اس بات کا اطمینان حاصل کرنا ہے

 کہ انتخابات میں کوئي دھاندلی نہیں ہوئي ہے۔ نوری مالکی نے اس بات پر تاکید کی کہ ان کے اتحاد حکومت قانون نے ووٹوں کی گنتی کے بارے میں اپنی شکایات سے عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔اور وہ عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرے گا۔واضح رہے کہ عراق میں سات مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایاد علاوی کے العراقیہ اتحاد نے کل تین سو پچیس نشستوں میں سے اکانوے اور نوری مالکی کے اتحاد حکومت قانون نے نواسی نشستیں حاصل کی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button