عراق

علی حسن الماجد (علی کیمیکل)کو سزائے موت کا حکم

iraq-map

عراق کے شہر حلبچہ میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے علی حسن الماجد عرف علی کیمیکل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا،ایک رپورٹ کے مطابق علی کیمیکل نے سن 1988ء میں حلبچہ شہر میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کا حکم دیتے ہوئے

کیمیاوی ہتھیار برسانے کا حکم جاری کیا تھا جس کے نتیجہ میں کئی ہزار مظلوم شیعہ مسلمان شہید اور مجروح ہو گئے تھے ،واضح رہے کہ علی کیمیکل کو سزائے موت کا حکم دوبارہ سنایا گیا ہے اور عراق کی کرمنل عدالت نے علی کیمکل کو تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،علی کیمیکل کو شیعوں کے قتل عام اور کردوں کی تحریک کو کچلنے کے الزام میں پہلے ہی سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ علی کیمیکل سابق ڈکٹیٹر صدام ملعون کا چچا زاد رشتہ دار بھی ہے اور اس کو یہ سزاءے موت چوتھے مقدمے کی سنوائ میں سنا ئ گئ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button