عراق

کربلا، حلّہ اور صدر سٹی میں 29 افراد شہید


iraq

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، بابل صوبے میں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بغداد کے جنوب میں واقع شہر "حلہ” میں دہشت گردی کی دو کاروائیوں میں 15 افراد  شہید اور 60 زخمی ہوئے۔

 ان دو کاروائیوں میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک کار دھماکے سے اڑا دی گئی جو ایک گیراج کے سامنے کھڑی کی گئی تھی اور ایک ٹائم بم باب الحسین میں پھٹ گیا۔کربلائے معلی سے 15 کلومیٹر دور "حسینیہ” کے علاقے میں بھی بم پھٹنے

 سے 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بم آج ظہر کے وقت ایک مقامی ریستوران کے سامنے پھٹ گیا تھا۔ ایک زخمی شخص کی حالت نازک ہے۔عراقی اہلکاروں نے ذرائع کو بتایا کہ بغداد کے قریب صدر سٹی میں بھی ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 22 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ بغداد کے مشرق میں واقع صدر سٹی میں عزاداری کی مجلس میں ہوا ہے۔ 

 

دریں اثناء محرم الحرام کی ابتداء سے عراقی سیکورٹی فورسز نے زبردست حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں چنانچہ کربلا کے شہر میں آج سیکورٹی اہل کاروں نے چھ بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button