عراق

٩ اور ١٠ محرم کو کربلائے معلی میں عزادارن امام حسین علیہ السلام کی سیکوریٹی کے لئے ١٤٠٠٠ سے زائد اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔علی الجلبی

shirne1

٩ اور ١٠ محرم کو کربلائے معلی میں عزادارن امام حسین علیہ السلام کی سیکوریٹی کے لئے ١٤٠٠٠ سے زائد اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔کربلائے معلی کے پولیس افسر علی الجلبی نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ ٩ اور ١٠ محرم الحرام کو کربلائے معلی میںدنیا بھر سے آئے ہوئے عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی سیکوریٹی کے لئے ١٤٠٠٠ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ہر قسم کی دہشت گردانہ کاروائیوں کو روکنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایام محرم میں کربلائے معلی سمیت عراق کے تمام مذہبی

 مقامات کی حفاظت کے لئے مرکزی حکومت نے خصوصی سیکوریٹی پلان ترتیب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین قافلوں،بس ٹرمینلز،اور شاہراہوں کے اطراف میں پولیس اور فعج کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں جو ہر قسم کی دہشت گردی کو روکنے کے لئے چاک وچوبند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں اور شہرکربلا کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا ہے تاکہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کو کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقع سے محفوظ رکھا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button