ایران

ایران پاکستان اور ھندوستان میں شب نو محرم کی عزاداری

iran majlisایران میں آج شـب نو محرم ہے اور اسی مناسبت سے ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور خاصطور سے مقدس شہروں مشہد اور قم کی سڑکوں اور تمام راستوں پر جلوس عزاء اور ماتمی انجمنوں کی جانب سے سینہ زنی اور زنجیر زنی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہر ماتمی دستہ میں علم مبارک حضرت عباس (ع) لہراتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ پاکستان و ہندوستان میں بھی آج شـب نو محرم ہےاور اس شب کو شب تاسوعای حسینی کہتے ھیں ۔ چودہ صدیاں بیت جانے کے باوجود صحرائے کربلا کے خونریز واقعہ اورنواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین (ع)اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کی اہمیت اور اس واقعہ کی منزلت میں نہ صرف کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ ان میں اورزیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور جیسے جیسے وقت بیت رہا ہے پیغام کربلا اور زیادہ فروغ پارہا ہے نیز عزادارئی سیّدالشہداء کی شان و عظمت بھی مزید بڑھتی جارہی ہے ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کا ریڈیو ٹیلیویژن، تاسوعا اور عاشورائے حسینی کی آمد کی مناسبت مسلمانان عالم اور شیعیان جہان نیز دنیا کے تمام حریت پسندوں کی خدمت میں با دل مغموم دل کی اتاہ گہرائی سے تعزیت پیش کرتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button