ایران

امریکہ ناجائز فائدہ اٹھانے کا خواہش مند، شام اور ترکی ہوشیار رہیں، علی اکبر ولایتی

akber wilaytiبین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام اور ترکی کے درمیان حالیہ سرحدی تنازعہ سے امریکہ کی جانب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بابت انہیں خبردار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج ایرانی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ خطے میں کسی بھی چھوٹے تنازعہ کو بہانہ بنا کر علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و سلامتی کا خواہان ہے اور ترکی اور شام کے درمیان حالیہ تنازعے پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام اور ترکی کے درمیان کشیدگی نہ صرف دونوں ممالک کے نقصان میں ہے، بلکہ اس سے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور دوستی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button