ایران

امریکہ میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ایرانی طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

Iranian-studentsایرانی یونورسٹی کے طلباء و طالبات نے پیر کے روز سوئس سفارتخانے کے باہر امریکی پادری طرف سے قرآن مجید کو جلائے جانے کے ناپاک منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق تہران میں ہزاروں طلباء و طالبات نے امریکی پادری کے شیطانی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے سوئس سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں مطاہرین نے ہاتھوں میں امریکی پادری کے ناپاک عزائم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی درج تھے۔
یونین آف اسلامک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد افکانہ نے طلباء برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پاسری کا قرآن پاک کو جلانے کا منصوبہ شیطانی عزائم کی عکاسی کرتا ہے ، ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان اور عیسائی طلباء کو چاہئیے کہ امریکی شیطان پادری کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں کیونکہ امریکی پادری نہ صرف اسلام کے خلاف سرگرم عمل ہے بلکہ عیسائیت کو بھی نقصان پہنچا رہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button