ایران

مراجع تقلید حضرت زھراء(ع) کی شھادت کے روز ماتمی جلوس میں شریک رہے

Ya_Fatimaقم کے مراجع تقلید میں سے آیت اللہ وحید خراسانی اورصافی گلپایگانی ، حضرت زھراء (ع) کی شھادت کے روز ماتمی انجموں کے ساتھ پیدل حرم مطهر کریمه اهل بیت تک گئے 
 حضرت زھراء کی شھادت کے روز قم کے مراجع تقلید میں سے آیت اللہ حسین وحید خراسانی اور لطف الله صافی گلپایگانی ، ماتمی انجموں اور مختلف طبقے کی عوام کے ساتھ پیدل حرم مطهر کریمه اهل بیت(ع) حضرت فاطمه معصومه (س) تک اس بی بی مکرمہ کی خدمت میں عرض تسلیت کی غرض سے حاضر ہوئے. 
اس رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی نے ھرسال کی طرح ام سال بھی کل 12 دن میں ماتمی انجموں اور مختلف طبقے کی عوام کے ساتھ پیدل اپنے دفتر سے جو صفائیه روڈ گلی نمبر23 پر واقع ہے حرم مطهر کریمه اهل بیت(ع) حضرت فاطمه معصومه (س) کی جانب عرض تسلیت کی غرض سے روانہ ہوئے اور اس طرح اپ نے اس روز کو عظیم دن قرار دیا.
اس طرح حضرت آیت الله صافی گلپایگانی بھی کثیر مجمع میں ماتمی انجموں کے ساتھ اپنے دفتر سے جو چهارمردان روڈ گلی نمبر 6 میں واقع ہے ماتم کرتے ہوئے حرم مطهر کریمه اهل بیت(ع) حضرت فاطمه معصومه (س) پہونچے اور اپ کو اس عظیم دن اور مصیبت عظمی کی تعزیت پیش کی .
واضح رہے کہ اس دن پورا ایران معصومہ کونین (س) کے سوگ میں غرق ماتم رہا اور سبھی ا نجموں نے نوحہ وسینہ زنی کی اورجلوس نکالے 

متعلقہ مضامین

Back to top button