ایران

آذر بائیجان کی حکومت شیعہ مساجد کو منہدم کرنے سے باز رہے۔

ayatullah_zain_ul_abideenمعروف شیعہ عالم دین آیت اللہ سید زین العابدین نے آذربائیجان کے صدر الہام عالیوف کو آذربائیجان میں شیعہ مساجد کو منہدم کرنے پر خبر دار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اس عمل سے باز آجائے۔شیعت نیوز کے مطابق آیت اللہ زین العابدین نے صدر الہام عالیوف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمھیں الٹی میٹم دے رہے ہیں کہ شیعہ مساجد کو منہدم کرنے سے باز آ جاؤ وگرنہ تمھارا حشر بھی صدام اور رضا پہلوی جیسا ہو گا۔
آیت اللہ زین العابدین گوربانی نے آذربائیجان کے صدر کو کہا تم شیعہ مخالفت میں یہودیوں اور وہابیوں کے آلہ کار نہ بنو ،وگرنہ شیعہ مجتہدین تمھاری حکومت کے خلاف بغاوت اور جد وجہد کا فتویٰ جاری کریں گے ،واضح رہے کہ آذر بائیجان کی حکومت نے مسجد فاطمۃ الزہرا (س)سمیت شیعہ مساجد کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button