آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے آزربائجان کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر آزر بائجان میں مساجد کو منہدم کرنے کا سلسلہ روک دے۔

قم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزربائجان میں اگر شیعہ مساجد کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو ہم اسکے خلاف مزاحمت کا فتویٰ جاری کر دینگے اور جو مساجد کے دفاع کی راہ میں مارا جائے گا اسکا شمار شہدا میں ہو گا۔ ہم باضابطہ طور پر آزربائجان کی حکومت کو اپنا پیغام دیتے ہیں کہ وہ مساجد کو منہدم کرنے سے باز آجائیں اور امید کرتے ہیں کہ اب وہ اس طرح کے غیر اسلامی اقدامات نہیں کرینگے۔ آزربائجان کی حکومت کو یہ جان لینا چاہیے کہ ملت تشیع اپنے مراجع پر تقلید کرتی ہے اور انکے ہر فیصلے اور حکم پر عملدرآمد کرتی ہے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی کا کہنا تھا کہ آزربائجان کی حکمت یہودیوں اور وہابیوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہو اور اپنے ملک کی سکیورٹی کو خطرے میں نہ ڈالے ۔
واضح اہے کہ آزربائجانکی حکومت نے چند دنوں قبل باکوکی عدالت کے فیصلے پر شیعہ مسجد حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو منہدم کر دیا تھا جس پر شدید رد عمل سامنے آیا اور شیعہ مراجعین نے اس پر اپنے شدید اور سخت رد عمل کا اظہار کیا








