ایران

سال رفتہ ایران کی عظیم قوم کی عزت وسر بلندی اور فتحمندی کا سال

shiite_news_leader-300x202

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے شمسی سال 1389 کے موقع پر قوم کے نام اپنے نشری پیغام میں گذشتہ سال کو ایران کی عظیم قوم کی عزت وسر بلندی اور فتحمندی کا سال قرار دیا ۔ آپنے اپنے اس پیام میں فرمایا کہ ملک اور اسلامی نظام کے دشمنوں نے گذشتہ تیس برسوں کے دوران اپنی ساری قوت اور کوشش کو اس بات پر متمرکز کر رکھا تھا کہ انقلاب کو اندر سے شکست دیدیں لیکن قوم پوری آگاہی بصیرت اور مثالی شجاعت کے ساتھ اس

 بڑی سازش کے مقابلے میں ڈٹ گئی اور دشمن کو شکست دیدی ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انتخابات کے بعد اور 22 بہمن (11فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کا دن ) کے عظیم الشان مظاہروں کو قوم کی عزت و سربلندی کا مظہر اور اور ایک ایسا تجربہ قرار دیا جو اپنے اندر ایک عظیم پیغام رکھتا ہے ۔آپنے فرمایا سال 88 (گذشتہ شمسی سال) اسلامی انقلاب کے تعلق سے تاریخ ساز تھا کہ جس میں ملت ایران نے موثر تاریخی کردار ادا کیا ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے سال کو دوگنی کوشش اور دوگنے کام سے موسوم کیا اور فرما یا مجھے امید ہے کہ نئے سال میں تمام ملکی حکام مختلف شعبوں منجملہ سیاسی سماجی آباد کاری کے شعبے میں ایران کے غیور عوام کے ساتھ مل کر عزم و حوصلے کے ساتھ بڑے قدم اٹھائیں گے اور اپنے عظیم اہداف کے نزدیک ہوجائیں گے ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کو دوگنی محنت کی ضرورت ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم خدا پر توکل کریں اور جان لیں کہ دشمن؛ ہمارے کے علم اور ایمان کے دشمن ہیں ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے نشری پیغام میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ ، جنگی معذروں، جانبازوں نیز ایران کی عظیم قوم کو درود سلام سے نوزا

 

متعلقہ مضامین

Back to top button