ایران

ہماری وحدت کا محور اہل بیت (ع) اور رہبر معظم ہیں ، امریکہ شیعیان یمن پر حملے میں شریک تھا۔

IRAN-NUCLEAR-PRAYERS-RAFSANJANI

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مجلس خبرگان کے ساتویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وحدت اور محبت کا محور اہلبیت (ع)اور ولی ف فقیہ آیت اللہ خامنہ ای کی ذات کو قرار دیااور کہا کہ مجلسِ خبرگان اہل بیت (ع) اور ولایت کے محور پر وحدت کی حفاظت کریں اور رہبر معظم کے سوا کوئی بھی ہمدلی اور اتحاد کا محور نہیں ہوسکتا ۔ ہم سب کو نظام اسلام کی وفادار قوتوں کی حفاظت کی خاطر غیرسنجیدہ باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے تا کہ دشمنوں کے تیر رہبر معظم اور انقلاب کو نشانہ نہ بنا سکیں ۔

شاید بعض لوگوں نے دھوکہ کھایا ہو ہمیں انہیں بھی جذب کرنا چاہئے ، مجلس خبرگان کے نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ افراط اور تفریط کا سد باب کریں۔ شیعت نیوز کے مطابق آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے چوتھی خبرگانِ قیادت اسمبلی کے ساتویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بعض اجنبی قوتوں اور انقلاب کے بعض مخالفین کا ابتدائے انقلاب سے ہمارے ساتھ اختلاف تھا مگر ہمیں انقلاب اور اسلام پر یقین رکھنے اور آئین اور ولایت فقیہ اور رہبر معظم سے وفاداری کا عہد کرنے والے افراد کو جذب کرلینا چاہئے کیونکہ ممکن ہے کہ ان میں بعض افراد کو دھوکہ ہوا ہو۔ انھوں نے مجلسِ خبرگان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ولایت فقیہ اور رہبر معظم کی مرکزیت و محوریت کو مد نظر رکھتے ہوئے وحدت و اتحاد کی حفاظت کے لئے کوشش کریں موجودہ حالات میں رہبر معظم کے سوا کوئی بھی اتحاد اور ہمدلی کا مرکز نہیں ہوسکتا۔ ہمیں نظام اسلام کے وفادار قوتوں کی حفاظت کی خاطر غیرسنجیدہ باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے تاکہ دشمنوں کے تیر رہبر معظم اور انقلاب کو نشانہ نہ بنا سکیں۔ انھوں نے صہیونی ریاست کی طرف سے شرانگیزی کے سلسلے میں خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگر صہیونی ریاست کی طرف سے لبنان کے خلاف شرانگیزی نہ ہو تو یہ خوشی کی بات ہوگی لیکن اگر شرانگیزی ہو تو اس کے سلسلے میں ہوشیار رہنا چاہئے۔انھوں نے یمن میں امریکہ کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ قطعی دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ یمنی عوام پر حملوں میں کردار ادا کرتا رہا ہے اور امریکہ خطے میں اپنی تمام تر ناکامیاں ایران کے کھاتے میں ڈالنا چاہتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button