عالمی سطح پر بدمعاشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اقوام متحدہ کا ٹرمپ کو انتباہ
شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون ترجمان فرحان حق نے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کے خلاف تشدد یا دھمکی آمیز رویے سے گریز کریں۔
فرحان حق کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نائجیریا کے خلاف جنگ طلبانہ مؤقف کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جو انہوں نے مبینہ طور پر مسیحیوں کی حمایت کے نام پر اختیار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ تمام رکن ممالک کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔
ان کے بقول:
“ممالک کو دیگر ریاستوں کے خلاف دھمکی یا طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ نائجیریا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد گرفتار
اس سے قبل نائجیریا نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس نوعیت کی کسی بھی مداخلت کو ناقابلِ قبول سمجھا جائے گا، کیونکہ یہ گمراہ کن رپورٹس کی بنیاد پر مسیحیوں پر مظالم کے الزامات سے جڑی ہوئی ہے۔







