حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد گرفتار

05 نومبر, 2025 19:24

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، شدت پسندانہ لٹریچر اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملہ

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے تھے۔

9:45 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top