اہم ترین خبریںپاکستان

بنیاد پرستی اور منافقت کو ختم ہونا چاہیئے، مذہبی امور انیق احمد

شیعیت نیوز: نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کراچی کی رضویہ سوسائٹی میں جعفریہ الائنس کے سربراہ معروف عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی کی رہائش گاہ پر علمائے کرام و ذاکرین عظام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر علامہ حسین مسعودی، سید شبر رضا، علامہ باقر حسین شیدی، علامہ ڈاکٹر علی عباس، علامہ بدرالحسنین عابدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخ حضرت امام مہدیؑ قاضی نثار کو فی الفور گرفتار کیا جائے، علامہ محمد افضل حیدری

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انیق احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کو پہچاننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرا آنے کا مقصد کچھ مسائل پر ان پر بات کرنا تھا، اپنی بات اور عقیدہ کسی پر تھوپنا اچھی بات نہیں، ہمارے معاشرے سے اعتراض اور بے جا تنقید ختم ہوجائے تو سب ٹھیک ہوجائے، بنیاد پرستی اور منافقت کو ختم ہونا چاہیئے، ضرورت اس بات کی ہے کہ مل کر قوم کو مایوسی سے نکالیں کیونکہ مایوسی کفر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button