اہم ترین خبریںعراق

عراق کی سب سے بڑی کورمور گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: شمالی عراق کی سب سے بڑی گیس فیلڈ کورمور گیس فیلڈ کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری طرف حشد الشعبی نے داعش کے دہشت گردوں کے متعدد اسٹریٹجک گوداموں کو دریافت کرکے انہیں تباہ کردیا۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سلیمانیہ کے شہر چمچمال میں واقع کورمور گیس فیلڈ میں آج صبح ایک زوردار دھماکے آواز سنی گئی ۔

میڈیا رپوٹوں کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس گیس فیلڈ کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کردستان ٹوئنٹی فور چینل نے اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک راکٹ مذکورہ گیس فیلڈ کے قریب گرا۔

کورمور گیس فیلڈ عراق کے بجلی گھروں کے لیے مائع گیس فراہم کرنے اور مقامی باشندوں کی گیس کی ضروریات کو پورا کر نے والی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے۔

مذکورہ گیس فیلڈ کو اس سے قبل بھی متعدد بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بعض گروہ ہماری سرزمین سے ایران اور ترکی کےخلاف پرتشدد کارروائیاں کرتے ہیں، السودانی

دوسری جانب عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے دہشت گرد گروہ داعش کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے ذخیرہ دریافت کر دیا ہے۔

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے مرکز میں داعش کے دہشت گردوں کے متعدد اسٹریٹجک گوداموں کو دریافت کرکے انہیں تباہ کردیا۔

عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے عراق کے مرکزی صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ہتھیاروں کے ڈپووں کو دریافت اور تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے جن میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق حشد الشعبی کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حسین فلاح اللامی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حشد الشعبی فورس نے دو اہم دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن میں صلاح الدین اور دیالہ صوبوں میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کے ڈپو کا پتہ لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران جو معلومات دی ہیں ان کی بنیاد پر ان مراکز کی شناخت کے عمل میں دو ماہ سے زیادہ کا وقت لگا۔

اللامی کے مطابق حشد الشعبی کے جوان آخرکار ان ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور عراقی فضائیہ کو ان کے ایک حصے پر بمباری کرنے کے لیے استعمال کیا جس کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔

حشد الشعبی کے اس کمانڈر نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کر کے اسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button