شیخ زکزکی کو علاج کے لئے پاسپورٹ دینے سے نائیجریائی حکومت کا انکار
شیعیت نیوز: نائیجریا کے مشہور و معروف عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی کو بیرون ملک علاج کے لئے پاسپورٹ سمیت ضروری کاغذات دینے سے حکومت انکار کر رہی ہے۔
شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ بیمار ہیں اور انہیں جلد سے جلد اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ علاج شروع ہو سکے۔ ان کے خون میں سیسا اور کیڈمیئم کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قائدملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ راحت الحسینی نے ایم ڈبلیوایم کی شیعہ قومی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کردیا
کنسرنڈ ابوجا انڈیجینس نامی گروہ کے مطابق نائیجریا کے عوام اپنے رہبر کے خلاف حکومت کے ظالمانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سفر کے لئے ضروری کاغذات فورا دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کنسرنڈ ابوجا انڈیجینس نامی گروہ کا کہنا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی نے قانون کی پوری طرح پابندی کی ہے، اس لئے عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے اور انہیں بیرون ملک علاج کے لئے ضروری کاغذات دلوائے۔ اس گروہ کا کہنا ہے کہ شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کے علاج کے لئے بیرون ملک سفر میں تاخیر انکے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
کادونا ہائی کورٹ نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو 28 جولائی 2021 کو رہا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک وطن کے باوفا بیٹوں کو دیوار سے لگانے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، ناصرعباس شیرازی
شیخ زکزکی نے نائیجریائی حکومت کے پاسپورٹ دینے سے انکار پر اسے عدالت میں کھینچ لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2015 میں نائیجریائی فوجیوں نے زاریا میں بقیۃ اللہ امام باڑے پرحملہ کر اہل بیت کے سیکڑوں چاہنے والوں کا قتل عام کیا۔ اس قتل عام کے دوران شیخ زکزکی کے تین بیٹے بھی شہید ہوگئے۔ تھے۔ نائیجریائی فوجیوں کی بربریت کے نتیجے میں شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔







