فلسطینی طلبہ ربا عاصی اسرائیلی قید خانے سے 21 ماہ بعد رہا

07 مارچ, 2022 11:58

شیعیت نیوز: اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والی طالبہ ربا عاصی کو مسلسل 21 ماہ پابند سلاسل رکھنے کے بعد کل اتوار کے روز رہا کردیا۔

ربا عاصی بیرزیت یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔ ربا کو گرفتاری کےبعد دامون جیل میں رکھا گیا۔ رہائی کے وقت اسے جیل سے الجلمہ چوکی پر لایا گیا جہاں سے اسے اس کے اہل خان کے حوالے کردیا گیا۔

بائیس سالہ ربا عاصی کو اسرائیلی فوج نے نو جولائی 2020ء کو طلبہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی عدالت سے فلسطینی سماج کارکن ابو عون کو انتظامی قید کی سزا

دوسری جانب اتوار کو قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں العیساویہ قصبے سے چار بچوں کو حراست میں لے لیا جب کہ القدس میں ابو دیس کے مقام سے ایک فلسطینی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو  کلب میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں العیساویہ سے جن میں وہ لمحہ دکھایا گیا تھا جب اسرائیلی فوجیوں نے العساویہ قصبے کے داخلی دروازے پر دو بچوں کو گرفتار کیا تھا۔ بچے رو رہے تھے اور سخت خوف کا شکار تھے۔

القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی انٹیلی جنس نے اسی علاقے میں دو دیگر بچوں کو گرفتار کیا اور انہیں القدس میں قابض فوج کے تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں ابو دیس قصبے سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نوجوان ماجد ورنی کو اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور گھر میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے بعد گرفتار کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ فروری میں مقبوضہ بیت المقدس شہر اور اس کے نواحی علاقوں سے تقریباً 191 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا جن میں بچے، خواتین اور بچیاں شامل تھیں۔

7:35 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top