مقبوضہ فلسطین

یہودی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے میں دو فلسطینی بھائی زخمی

شیعیت نیوز: کل جمعہ کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں حزمہ چیک پوائنٹ کے قریب آباد کاروں کی گولی لگنے سے دو فلسطینی بھائی زخمی ہو گئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ دو گاڑیوں کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا ایک میں دو القدس شہری سوار تھے اور دوسری میں ایک آباد کار کو لے جایا جا رہا تھا جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جھگڑا مزید بڑھتا رہا۔ اس دوران مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی بھائی جواد اور محمد ابو خدیجہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

دونوں زخمیوں کے رشتہ دار یزن حمامہ نے بتایا کہ وہ اپنی کار فرح کی طرف اپنے رشتہ داروں کے لیے چلا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک مزاحمت حماس اور حزب اللہ کا اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم

انہوں نے وضاحت کی کہ آباد کار نے ان دونوں کو گولیاں ماریں۔ ایک گولی محمد ابو خدیجہ کی کمر میں اور جواد ابو خدیجہ کے پاؤں میں لگیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حمامہ نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ آباد کاروں کے تکبر اور شہریوں پر ان کے غرور کا نتیجہ ہے۔جبکہ نہاد ابو خدیجہ نے اس بات کی تردید کی کہ جو کچھ ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا۔

دوسری جانب گذشتہ ہفتے بارہ سو سے زائد یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ ہفتے پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 902 یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اوّل میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نےیہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائیگی کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button