یمنی فوج کے حوصلے بلند ہیں، علی الموشکی کا دشمنوں کو اہم پیغام
شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف علی الموشکی کا کہنا ہے کہ ملک کی آبی سرحدوں میں جارح طاقتوں کے کسی بھی مخاصمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف علی الموشکی نے امارات کی فوجی کشتی کو روکے جانے کی کاروائی کو جارح طاقتوں کے خلاف آپریشن قرار دیا اور کہا کہ ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت میں مسلح افواج کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس شہید اسلام کے کمانڈرز ہیں، یمنی سفیر الدیلمی
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے نائب چیف آف آرمی اسٹاف علی الموشکی نے کہا کہ جارح فوجیوں کی تمام سرگرمیوں پر ہماری نظر ہے اور ان کے اقدامات کا مناسب جواب دینا ہمارا حق ہے۔
علی الموشکی کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد سے پوری طاقت سے ہم یمن کے آبی محاذ کا دفاع کریں گے اور جو کچھ کہہ رہے ہیں اس پر عمل کرنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں کا خاتمہ نہیں چاہتے، زہرا ارشادی
ان کا کہنا تھا کہ امارات کی فوجی کشتی کو روکنا، متحدہ عرب امارات کی مخاصمانہ سرگرمیوں کا جواب ہے۔
یمن کے سینئر فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ سعودی فوجی اتحاد کو سمندری سرگرمیوں کے بارے میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا انجام بھگتنا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے بعض عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمنی عوام کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ دس ماہ سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا ہے۔







