اہم ترین خبریںپاکستان

زیارات مقامات مقدسہ ایران وعراق کے خواہشمند زائرین کے لئے بری خبر سامنے آگئی

نوٹیفکیشن کے مطابق زیارت اور سیاحت سمیت نجی مقاصد کے لیئے ایران آنے کے خواہشمند غیر ملکی 25 دسمبر 2021 کے بعد آئندہ 15 روز تک تا اطلاع ثانی سمندری، زمینی اور ہوائی کسی بھی ذرائع سے ایران میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

شیعیت نیوز: زائرین متوجہ ہوں !ایران کے مقامات مقدسہ کی زیارات کیلئے روانگی سے قبل بارڈز کی صورت حال سے آگاہی لازمی حاصل کریں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے کورونا وائرس اور اومی کرون کے پھیلاؤ کے سبب اپنے زمینی بارڈز، سمندری بندرگاہیں اور ایئرپورٹس پر غیر ملکی شہریوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق 25 دسمبر 2021 سے آئندہ 15 روز کیلئےتا اطلاع ثانی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق دنیا بھرمیں
کورونا وائرس اور اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافے کے باعث غیر ملکیوں کے ایران میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پانی ، بجلی گیس بحران ،صحت و تعلیم کی سہولیات کے فقدان اور بے اختیاربلدیاتی نظام کےخلاف اے پی سی منعقد کی جائےگی، علی حسین نقوی

نوٹیفکیشن کے مطابق زیارت اور سیاحت سمیت نجی مقاصد کے لیئے ایران آنے کے خواہشمند غیر ملکی 25 دسمبر 2021 کے بعد آئندہ 15 روز تک تا اطلاع ثانی سمندری، زمینی اور ہوائی کسی بھی ذرائع سے ایران میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

پاکستان سے زیارات مقامات مقدسہ کی غرض سے ایران و عراق جانے کے خواہشمند زائرین تفتان یا ریمدان بارڈر روانگی سے قبل ایرانی سفارت خانے، قونصلیٹ یا بارڈر مینجمنٹ سے بارڈرکھلے ہونے کی تصدیق کے بعد سفر کا ارادہ کریں بصورت دیگرانہیں بارڈرپر تکلیف و پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑھ سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button