اہم ترین خبریںپاکستان

داعش پاکستان کا اہم کمانڈر تین ساتھی دہشت گردوں سمیت آپریشن کے دوران ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دیگر دو کا باجوڑ اور مہمند کے قبائلی ضلع سے تھا

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کارروائی، داعش پاکستان کا اہم کمانڈر تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔ فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں داعش گروپ کے سینئر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے پولیس افسر عباس احسن پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فقیر آباد کے علاقے رینگ روڈ پر واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ان کا پیچھا کیا پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

عباس احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ، سلیمان اور حیات کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر میثمی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کا وفد جنوبی پنجاب کے دورے پر رحیم یارخان پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پشاور میں سکھ حکیم ستنام سنگھ کو قتل کیا تھا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات سمیت بجلی کی ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن میں دھماکہ خیز مواد سے حملہ کرنے کے سنگین جرم میں بھی ملوث تھے۔ عباس احسن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھتہ خوری کے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے بم دھماکے بھی کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے براستہ ایران جانے والی ٹرین آج اسلام آباد سے روانہ ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دیگر دو کا باجوڑ اور مہمند کے قبائلی ضلع سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عبداللہ افغان دہشت گرد تھا جو 2017ء میں پولیس سے مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ عباس احسن کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد حیات پشاور اور باجوڑ میں داعش کا کمانڈر تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دیگرملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس ٹیم انہیں تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button