اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے ایک رات میں اسرائیلی اہداف پر 10 حملے ، 13 فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بتایا ہے کہ گذشتہ رات کے دوران اسرائیلی فوج اور قابض صیہونی ریاست کے متعدد اہداف پر 10 حملے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی ریاست کے خلاف 10 حملے کیے گئے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ ’0404‘ کے مطابق گذشتہ شب صیہونیوں پر فلسطینی علاقوں میں کم سے کم دس اہداف پر حملے کیے گئے۔

غرب اردن کے جنوبی شہربیت لحم کے علاقے بیت فجار میں قائم ’مگدال عوز‘ یہودی کالونی میں تین پٹرول بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق پٹرول بموں کے حملوں کے نتیجے میں صیہونیوں کو مادی نقصان پہنچایا گیا۔

ادھر مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے مقام پر پٹرول بم حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بیت المقدس میں وادی الجوز کے قریب فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : رواں سال کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 15 فلسطینی بچے شہید

دوسری جانب کل پیر کے روز قابض اسرائیلی فوج نے 10 حملے کے بعد گرفتاریوں کی مہم شروع کی جس میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں  13 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور القدس سے 13 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں رہا کیے گئے قیدی بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے رہائی پانے والے قیدیوں سمیت طولکرم سے سات شہریوں کو گرفتار کیا۔

حراست میں لیے گئے افراد میں طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ سے تعلق رکھنے والا تیسیر محمود جابر، سابق اسیر بہا عمر محمود شحرور،علار سے یزان جعار، قافین سے سابق اسیر معاذ فتحی الخطیب، صیدا سے عماد عودہ، دیر سے احمد عبدالرؤف داؤد شامل ہیں۔

گرفتار شدگان میں وادی الفارعہ سے تعلق رکھنے والے مراد صبح طوبس کے جنوب عبداللہ اسلام البیتاوی،  اور نابلس سے متعدد شہری گرفتار کیے گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک نوجوان لڑکے حسین عطیہ کو العیسویہ سے اور نوجوان علی الطویل کو سلوان قصبے سے گرفتار کیا اور انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پرانے شہر میں تھے۔

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے وسط کوارٹر میں غیث خاندان کے گھر پر بھی چھاپہ  مارا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button