اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

سیاسی گرفتاریوں میں اضافہ ،فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کی خدمت گار بن گئی، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے سیاسی گرفتاریوں میں اضافہ مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کے خلاف ایک حقیقی جرم ہے جو صرف اسرائیلی دشمن  اور اس کی پالیسیوں کی خدمت کرنا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریوں کے ذریعے شہریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ  شہریوں کی آزادی کو دبانے، اظہار رائے کو دبانے اور حق غصب کرنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی اس پالیسی کا تسلسل تمام قومی تحفظات کو نظر انداز کرنا ہے۔خاص طورپر یہ سیاسی گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب دوسری طرف قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش ،القاعدہ اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیمیں ملک میں بدامنی پھیلانے کیلئے ہمارے دروازے پر تیار کھڑی ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کورونا سے وفات پانے والے جماعت کے سرکردہ رہنما اور سابق وزیر وصفی قبھا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے وصفی قبھا کی تعزیت کے لیے لگائے گئے کیمپ سے خطاب میں کہا کہ وصفی قبھا ایک قومی لیڈر تھے اور ان کی قوم اور قضیہ فلسطین کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر وصفی قبھا اپنی تقاریر، موقف اور اپنے انداز کی وجہ سے منفرد لیڈر تھے۔

انہوں نے کہا کہ وصفی قبھا نے دشمن کے خلاف جنگ لڑی، قربانیاں دیں، مظالم کے سامنے ثابت قدمی دکھائی اور آخر کار شہید ہو کراپنے رب سے جا ملے۔

خالد مشعل نے کہا کہ ایک سرکردہ سیاسی رہنما سے قبل ہم وصفی قبھا کو ایک بہادر مجاہد کے طورپر جانتے ہیں۔ انہوں نے اپنی قوم اور قضیہ فلسطین کے لیے بہت قربانیاں دیں۔

خیال رہے کہ وصفی قبھا تین روز قبل کورونا وبا کا شکار ہونے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button