اہم ترین خبریںپاکستان

تبدیلی سرکار نےعوام کی چیخیں نکال دی ہیں، اس حکومت نے عوام کو بھوک افلاس کے تحفہ دیئے،علامہ اقتدارنقوی

انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں پہلے راہزنی، لوٹ مار اور چوری کے واقعات عام ہیں، اس ہوشربا مہنگائی کے بعد ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عوام پریشان ہو جائے گی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور یورپ کی غلامی کے نتائج آنا شروع ہوچکے ہیں، ریلیف پیکیج کے نام پر جس طرح تکلیف بم گرایا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا۔ تبدیلی کے دعویدار عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، اس حکومت نے عوام کو بھوک افلاس کے تحفہ دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور ریاستی پالیسی ،کالعدم ٹی ایل پی کے بعد ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ بھی پابندی ہٹوانے کیلئے میدان میں آگئی

انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں پہلے راہزنی، لوٹ مار اور چوری کے واقعات عام ہیں، اس ہوشربا مہنگائی کے بعد ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عوام پریشان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو بیروزگار کرکے نوجوانوں کو چوری اور گناہ پر ڈال دیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ مہنگائی کے نتیجے میں ملاوٹ کا کاروبار عام ہوگا۔ جس کے کرپشن ریٹ پہلے سے مزید بڑھے گا، جو اس وقت کسی سے کم نہیں، گذشتہ کچھ عرصہ سے سرکاری اداروں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، اس مہنگائی سے ایک نیا طوفان برپا ہوگا، جس پر قابو پانا ناممکن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button