اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی تحریک پاکستان کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ایوب وزیری چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خوراک مقرر

گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود 10 اپوزیشن اراکین کو بھی مختلف کمیٹیوں کی چیئرمین شپ تفویض ہوجانے کے بعد تمام کے تمام اراکین اسمبلی مراعات یافتہ ہوگئے ہیں۔

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی محمد ایوب وزیری کو قائمہ کمیٹی برائے خوراک کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے ۔ محمد ایوب وزیری کی بحیثیت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خوراک تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نگر حلقہ 4 سے حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیاب قرار پانے والے اسلامی تحریک پاکستان کےواحد رکن گلگت بلتستان اسمبلی محمد ایوب وزیری کو اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خوراک مقرر کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف نوحہ خواں سید ناصرزیدی کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہارِ رنج وغم

اسمبلی سیکریٹریٹ سے محمد ایوب وزیری کی بحیثیت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خوراک تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود 23حکومتی پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے اراکین کوپہلے ہی عہدے تفویض کردیئے گئے تھے۔

جی بی اسمبلی میں موجود 10 اپوزیشن اراکین کو بھی مختلف کمیٹیوں کی چیئرمین شپ تفویض ہوجانے کے بعد تمام کے تمام اراکین اسمبلی مراعات یافتہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button