اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور کارروائی ، کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں معروف زمیندار بیدردی سے شہید

متعدد گولیاں لگنے سے غلام عباس بلوچ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ ان کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردبےلگام، خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ کلنگ کا سلسلہ تاحال جاری، معروف شیعہ زمیندار غلام عباس بلوچ کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام تر حکومتی کوششوں و اقدامات کے باوجود اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے گاؤں ملیکھی کے مروف زمیندار کو ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کر کے شہیید کر دیا ہے۔

اہل تشیع زمیندار غلام عباس بلوچ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوارمسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ متعدد گولیاں لگنے سے غلام عباس بلوچ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ ان کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ حملہ آور ارتکاب ظلم کے بعد اطمینان سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے گلگت بلتستان کے شہدا وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

یاد رہے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ میں نہ صرف اہل تشیع کے قتل کے کئی سانحات وقوع پذیر ہو چکے ہیں بلکہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگی کی متعدد وارداتیں بھی ہو چکی ہیں اور اسی تحصیل سے تعلق رکھنے والے محسن عباس بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔ انہیں کھیل کے میدان سے گھر جاتے ہوئے راستے سے اغواء کیا گیا تھا۔ تمام تر حکومتی و ریاستی کوششوں و تسلیوں کے باوجود یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button