اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے وفد کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات، علاقائی سیاسی امورپر تبادلہ خیال

ایم ڈبلیو ایم کےوفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ احمدعلی نوری،صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم غلام عباس،پارلیمانی سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی شیخ اکبر علی رجائی اور دیگر رہنما ہمراہ تھے۔

شیعیت نیوز: ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات،ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم وفد نے حالیہ جی بی کونسل کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کےمشترکہ امیدوار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری کو نامزد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی اسی طرح اتحاد و وحدت کے ساتھ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہارِ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالدخورشید نے گلگت بلتستان میں پیش آنے والے اہم معاملات کوبہتر انداز میں حل کرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے مدبرانہ کردارکوسراہا اور آئندہ بھی تمام معاملات میں بہترین کردار ادا کرنے کی امید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے گلگت بلتستان کے شہدا وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

ایم ڈبلیو ایم کےوفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ احمدعلی نوری،صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم غلام عباس،پارلیمانی سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی شیخ اکبر علی رجائی اور دیگر رہنما ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button