اہم ترین خبریںپاکستان

ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے گلگت بلتستان کے شہدا وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرگلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے

شیعیت نیوز: یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر خطے کے غیور فرزندان کو مبارک باد اور جدوجہد آزادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔گلگت بلتستان پاکستان کے باوفا اور نظریاتی باسیوں کا خطہ ہے۔ ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے شہدا وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر آگرہ میں گرفتار کشمیری طلباءکے والدین سرینگرمیں سراپا احتجاج

انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرگلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے۔ آئینی حقوق اورعبوری صوبائی سیٹ اپ کے مندرجات سامنے نہ لانے سے عوام کے اندر تشویش اور شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی محرومیوں اور ان کے ساتھ کی گئی نا انصافیوں کےازالے کا اب بہترین وقت ہے۔ حکومت پاکستان کو گلگت بلتستان کے لیے عبوری صوبائی سیٹ اپ کے اعلان اور تاریخی ترقیاتی پیکج کے ساتھ گلگت بلتستان کے با وفا غیور عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button