اہم ترین خبریںایران

امریکہ سے مذاکرات فقط ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے سے مشروط ہیں، نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔

شیعیت نیوز: امریکہ سے مذاکرات فقط ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے سے مشروط ہیں۔مذاکرات امریکہ کے غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے دائرے میں ہوں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات اور ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے کل ماسکو پہنچے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ماسکو پہنچنے پر کہا کہ گروپ 1+4 کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی رو سے ہر رکن ملک کا ایران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے ان سے تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے دورہ کیا جائیگا اور اسی حوالے سے میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف سے ملاقات کرنے کیلئے ماسکو کا دورہ کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شہداءخداکے منتخب شدہ ہیں، انکی یاد منانا عظیم نیکی اور اہم ذمہ داری ہے، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ نئے دور کے مذاکرات صرف اور صرف ایران کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرنے کے دائرے میں ہوں گے کہا کہ نئے مذاکرات چین، روس اور 3 یورپی ممالک کی شرکت سے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 14سو برس میں پہلی بار آل سعود کا ایسا شرمناک اقدام کہ قیامت کی بڑی نشانی پوری

اس سے قبل بریسلز میں علی باقری نے کئی برسوں سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل نہ ہونے اور آخرکار اس معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر نکل جانے نیز یورپی فریقوں کی وعدہ خلافیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے اہم موضوع پابندیوں کی مکمل منسوخی اور ایران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بحالی ہے اور اس کے یہ مطالبات پورے ہونے چاہئے۔ علی باقری کنی نے مقابل فریقوں کی جانب سے وعدہ خلافیوں اور غیرقانونی رویے کی عدم تکرار کی ضمانت کو لازمی اور ناقابل چشم پوشی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button