اہم ترین خبریںیمن

یمنی قوم سعودی جارحیت کے خلاف ثابت قدم ہے، سید عبدالملک الحوثی

شیعیت نیوز: انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے دارالحکومت صنعاء میں منعقد عظیم اجتماع سے خطاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملت یمن پورے افتخار سے پیغمبر اکرم ص کی ولادت کا دن منا رہی ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم رسول اکرمﷺ کی ولادت کے دن پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے جشن کا انعقاد درحقیقت رحمت اللعالمین کی پیروی اور اطاعت کرنے پر دوبارہ تاکید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرمﷺ کی میلاد کے دن چنش منانا اس عظیم ہستی کا نام اور یاد زندہ رہنے کا باعث بنا ہے۔ یمن کے باایمان بیٹے ہر سال اس دن کو مذہبی جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ یمنی عوام اپنی عملی زندگی کیلئے رسول خدا ﷺ کی سیرت سے سبق حاصل کرتے ہیں اور عالمی استکبار سے آزادی کیلئے رہنمائی لیتے ہیں۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہاکہ ہم پیغمبر اکرم ﷺ کی ولادت کے دن واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین اور ملت فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ملت یمن امت مسلمہ کے برحق مؤقف کی ہمیشہ حامی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے پیور بیچ ساحل پر آزادی کے عنوان سے عریانیت کی اجازت

انہوں نے کہا کہ ہم زور دے کر یہ بات کہتے ہیں کہ اس پالیسی کا حصہ ہیں جس کی جانب سید حسن نصراللہ نے اشارہ کیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کو خطرے سے روبرو کرنے والی ہر کوشش ایک علاقائی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ یمنی قوم اپنے کے خلاف فوجی جارحیت اور ظالمانہ محاصرے کے خاتمے تک جہاد جاری رکھے گی۔ یمن پر غیر ملکی قوتوں کے قبضے کے خاتمے تک جہاد نہیں رکے گا۔ ہم امت مسلمہ کے بیٹوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہاکہ ہمیں مضبوط قدم اٹھا کر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ میں یمن کی باعزت قوم سے چاہتا ہوں کہ وہ سعودی حکومت کے خلاف مقابلے میں ثابت قدم رہیں۔

انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا اصلی اور بنیادی مقصد خودمختاری اور آزادی کا حصول ہے۔ یہ ہمارے لئے ایک مقدس مقصد ہے۔ خودمختاری اور آزادی کے حصول کی کوشش خدا کے راستے میں جہاد کے برابر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button