دنیا

ایران کے بارے میں امریکی دعوؤں کو روس کا منطقی جواب

شیعیت نیوز: ویانا میں بین الاقوامی اداروں و تنظیموں میں روس کے مندوب نے ایران کے بارے میں امریکی دعوؤں کا دندان شکن جواب دیا ہے۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ویانا مذاکرات شروع کرنے میں ایران ٹال مٹول کر رہا ہے۔

روسی نمائندے میخائیل اولیانوف نے امریکی دعوؤں کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے ان مذاکرات کے لئے تیار ہونے میں دو مہینے لگا دیئے لیکن اب تک اس نے جوہری معاہدے میں لوٹنے کے لئے ضروری اقدام نہیں کیا۔

حالیہ ہفتوں میں بائیڈن حکومت کے عہدیدار جوہری معاہدے سے امریکہ کے غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر نکلنے کا ذکر کئے بنا دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران کی نئی حکومت وقت برباد کر رہی اور اس میں ویانا مذاکرات کی میز پر لوٹنے دلچسپی نہیں رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ویانا شہر میں اب تک ایران اور جوہری معاہدے کے باقی فریقوں نیز امریکہ کے ساتھ بالواسطہ طور پر 6 دور کے مذاکرات ہو چکے ہیں، جس کا مقصد اس معاہدے میں امریکہ کی دوبارہ واپسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اور صیہونی حکام کے درمیان بڑھتے اختلافات

دوسری طرف روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل تنظیم Collective Security Treaty Organization کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان سے متعلق اپنے مشترکہ بیانیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے باہر نکلنے والے امریکی اور نیٹو فوجی سازوسامان کا اپنی سرزمین میں داخل ہونے کے مخالف ہیں۔

اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ کولیکٹو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے رکن ممالک امریکہ اور نیٹو کے دیگر رکن مغربی ممالک کے ان فوجی آلات اور سازوسامان کا اپنی سرزمین میں داخل ہونے کے مخالف ہیں جو افغانستان سے باہر نکالا گیا ہے۔

اسی طرح ہم ان افغان شہریوں کو بھی اپنے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے جنہوں نے افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ تعاون کیا تھا۔ البتہ انسانی بنیادوں پر انجام پانے والی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button