اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کو بڑا دھچکا، یمنی فوج نے البیضاء صوبے کو آزاد کرا لیا

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اسٹراٹیجک اہمیت کے حامل البیضاء صوبے کی مکمل آزادی کی خبر دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے اسٹراٹیجک البیضاء صوبے کی آزادی کا مکمل اعلان کرتے ہوئے اس صوبے القاعدہ، داعش اور سعودی عرب کے اتحادیوں کے خلاف میزائل اور ڈرون آپریشن کی تفصیلات بیان کی۔

انہوں نے یمن کے عوام کو انقلاب کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے 21 ستمبر کے دن کو آزادی و خودمختاری کی عید کی حیثیت سے یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بیانیہ پیغام پاکستان کے بعد کس طاقت نے ان تکفیریوں کو کھلی چھٹی دی کے وہ ملک بھر کی سڑکوں پر تشیع کی تکفیر کرتے پھریں۔؟، علامہ ناظر تقوی

المسیرہ چینل نے رپورٹ دی کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ فجرالحریہ نامی آپریشن میں سب سے پہلے سعودی عرب کے اتحادی القاعدہ اور داعش کے عناصر کو نشانہ بنایا گیا اور یمنی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران الصومعہ، مسورہ اور مکیراس کے کچھ علاقوں کو آزاد کرا لیا جس کی رقبہ 2700 کیلومیٹر مربع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشرفت کو روکنے اور تکفیری عناصر کو بچانے کے لئے سعودی اتحاد نے 30 سے زائد فضائی حملے کئے جبکہ ہماری میزائل اور ڈرون یونٹ نے اس دوران دشمنوں کے ٹھکانوں پر نشانہ بنانےکے لئے 10 بار حملے کئے۔

سعودی عرب نے اپنے کچھ عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمن پر 26 مارچ 2015 سے حملے شروع کر رکھے ہیں لیکن ان تمام برسوں کے دوران سعودی عرب اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے جبکہ یمنی فورس اور رضاکار فورس انصار اللہ نے جارح اتحاد کے خلاف متعدد کامیابیاں حاصل کیں اور جارحین سے ملک کے متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button