اہم ترین خبریںپاکستان

اتحاد امت کیلئے کوشاں علماءکےخلاف مقدمات کسے خوش کرنےکیلئے بنائے جارہے ہیں؟علامہ حسن ظفرنقوی کا سوال

فتنہ پرور عناصر کو لگام دینے کے بجائے اتحاد کی دعوت دینے والوں کے خلاف مقدمات کسے خوش کرنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ اس ملک میں عجیب تماشہ ہو رہا ہے، ہر سال محرم اور صفر کے مہینے میں ایک مختصر اور مخصوص ٹولہ پورے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے میدان میں نکل آتا ہے اور ملک کی فضاء کو زہر آلود کرنے میں مصروف ہوجاتا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس فسادی ٹولے پر پابندی کے باوجود وہ سارے ملک میں آزادانہ طور پر شر انگیزیاں کرتا پھرتا ہے اور انتظامیہ کانوں میں روئی ٹھونسے رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو فون کالزپر دھمکیاں، گستاخانہ میسجز، ایف آئی آردرج، کون بندہ ہے؟جان کر حیران رہ جائیں

اپنے ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ وہ علماء جو سارے ملک میں مختلف مسالک کے درمیان اتحاد اور وحدت کی علامت سمجھے جاتے ہیں ان کی ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں اور ان پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، فتنہ پرور عناصر کو لگام دینے کے بجائے اتحاد کی دعوت دینے والوں کے خلاف مقدمات کسے خوش کرنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button