اہم ترین خبریںپاکستان

امام حسینؑ کا درس حریت دنیا بھر کی مظلوم اقوام کیلئے امید کی کرن ہے،علامہ نصرت بخاری کا لاہورہائیکورٹ میں خطاب

تقریب میں پیر مقدس کاظمی، اسد علی ذلفی، کامران حیدر مقدم، اسد رضا، غلام زین العابدین نے سوزوسلام پیش کیا۔ تقریب میں صدر المصطفے لائرز فورم سید اختر شیرازی اور نائب صدر ہائیکورٹ بار سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز: لاہور ہائیکورٹ بار میں سالانہ یوم حسینؑ کا اہتمام کیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور دین اسلام کیلئے لازوال قربانی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ تقریب کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار کے اقبال آڈیٹوریم میں المصطفے لائرز فورم کی جانب سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ وکلاء رضا کارانہ طور پر عزاداروں کے مقدمات کی پیروی کریں، علامہ مقصود ڈومکی

تقریب کی انتظامیہ کی دعوت پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تقریب میں علامہ سید نصرت عباس بخاری اور علامہ پیر محمد شفاعت رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کا درس حریت دنیا بھر کی مظلوم اقوام کیلئے امید کی کرن ہے۔

تقریب میں پیر مقدس کاظمی، اسد علی ذلفی، کامران حیدر مقدم، اسد رضا، غلام زین العابدین نے سوزوسلام پیش کیا۔ تقریب میں صدر المصطفے لائرز فورم سید اختر شیرازی اور نائب صدر ہائیکورٹ بار سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button