اہم ترین خبریںپاکستان

طالبہ کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتار سعودی ریالوں پر پلنے والا مفتی شاہ نواز بھی ٹھوس ثبوتوں کے باوجود عدالت سے رہا

دوسری جانب تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں زیادتی تصدیق ہونے پر نئی دفعات عائد کیں، گرفتار ی قانون کے مطابق ہے۔

شیعیت نیوز: ہمارے ناقص عدالتی نظام کے چہرہ ایک بار پھر بےنقاب، جواں سال طالبہ کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتار سعودی ریالوں پر پلنے والا مفتی شاہ نواز بھی ٹھوس ثبوتوں کے باوجود رہاکردیا گیا۔

مدرسہ طالبہ زیادتی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم مفتی شاہ نواز کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی سیشن عدالت میں مدرسہ طالبہ جبری زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے زیادتی کے گرفتار ملزم مفتی شاہ نواز کی اہلیہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ شریک گرفتار ملزمہ ٹیچر عشرت کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور آفتاب خطابت غروب ہوگیا، علامہ محمد عباس قمی داعی اجل کولبیک کہہ گئے

ایڈیشنل سیشن جج ملک اعجاز آصف نے گرفتار ملزم کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالت نے ملزم اور تفتیشی ٹیم 30 اگست کو عدالت مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے پولیس کو 30 اگست تک ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ عدالت نے عبوری ضمانت منظور کی تھی لیکن پولیس نے کچہری دروازے پر گرفتار کر لیا، ہم انصاف کیلئے کہاں جائیں، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والی پولیس افسران خلاف ایکشن لیا جائے۔

دوسری جانب تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں زیادتی تصدیق ہونے پر نئی دفعات عائد کیں، گرفتار ی قانون کے مطابق ہے۔ اس موقع پر مفتی شاہ نواز کا کہنا تھا کہ عدالت سے انصاف مل گیا وکلاء سے مشاورت کے بعد تفصیلی گفتگو کروں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button