اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید 200 زخمی

شیعیت نیوز: غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کی آج کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان غرب اردن کے علاقے نبی صالح میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل بروز جمعہ غرب اردن میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی زندانوں میں مزید پانچ فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

دوسری جانب اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’ریشٹ کے اے این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے دو ماہ کے دوران غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 122 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔  اس گرفتاری کا مقصد غرب اردن میں حماس کی سرگرمیوں کو روکنا اور جماعت کو دباؤ میں رکھنا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق رواں سال کے دوران اسرائیلی حکام نے غرب اردن میں حماس کے کارکنوں کو دیوالیہ پن سے دوچار کرنے کے لیے ان سے 30 لاکھ شیکل کی رقم جرماموں کی شکل میں وصول کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ کے عرصے کے دوران غرب اردن میں حماس کے خلاف کریک ڈاؤن میں 122 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا۔ ان میں بیرزیت یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلباء کا ایک سیل بھی شامل ہے جس کے بارے میں قابض صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے بیرون ملک سے فنڈز مل رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں اور ان کارروائیوں میں حماس کے کارکنوں سمیت دیگر شہریوں کو بلا امتیاز گرفتار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button