اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی فوجی اتحاد اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا

شیعیت نیوز: جارح سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب، البیضا اور صعده میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے جبل مراد علاقے کو 2 مرتبہ صوبہ البیضا کے ناطع علاقے کو 6 مرتبہ اور صوبہ صعدہ کے علاقوں ’’الملیل‘‘ اور ’’الفرع‘‘ کو 5 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود جارح سعودی فوجی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سال کے آخر تک امریکی فوجی عراق سے نکل جائیں گے، امریکی اخبار کا دعویٰ

دوسری جانب یمن کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ کا خاتمہ کرانے کے لئے عالمی سطح پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈر کنگ نے ایک بیان میں امید ظاہرکی ہے کہ علاقائی و عالمی سطح پر پائے جانے والے اتفاق رائے سے یمن میں ہمہ گیر فائربندی اورجنگ کا خاتمہ کرانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لئے یمنی فریقوں کی رضامندی کے ل‍ئے کامیاب بین الاقوامی مفاہمت و اتفاق رائے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یمن کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے اعلی عہدیداروں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ امن و صلح کے حوالے سے امریکہ اگر سچا ہوتا تو یمنی عوام کے خلاف جارحیت اور اس ملک کا محاصرہ ایک دن میں ہی ختم کرایا جا سکتا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button