اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس 25 جولائی کوکراچی میں دفاع عزاداری کانفرنس سے خطاب کریں گے

کانفرنس کے اختتام پر علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب علمائے کرام، ذاکرین عظام، اور دیگر قومی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے 25 جولائی بروز اتوار، دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقادکااعلان کیا ہے۔ دفاع عزاداری کانفرنس میں علمائے کرام، زاکرین عظام، ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران سمیت قومی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JDC فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی ہزاروں ٹن گوشت مستحقین میں تقسیم

دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے تمام طبقات کو ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ ایام عزا میں ممکنہ مسائل کے حل کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جا سکے۔ دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے ملک بھرکےہزاروں ضرورت مند گھرانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

کانفرنس کے اختتام پر علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب علمائے کرام، ذاکرین عظام، اور دیگر قومی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button