اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ علماء کونسل کے وفد کی علامہ خورشید انور جوادی کی سربراہی میں سربراہ تحریک حسینی علامہ سید عابد الحسینی سے ملاقات

ملاقات میں تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا عابد حسین جعفری بھی موجود تھے۔

شیعیت نیوز:امامیہ علماء کونسل کے رہنماء اور جامعہ العسکریہ ہنگو کے پرنسپل علامہ خورشید انور جوادی کی سربراہی میں علاقہ بنگش کے علمائے کرام نے تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے ملک بھرکےہزاروں ضرورت مند گھرانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

اس موقع پر انہوں نے علامہ عابد الحسینی کی عیادت کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ ملاقات کے دوران ضلع کرم کے موجودہ حالات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا عابد حسین جعفری بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button