اہم ترین خبریںپاکستان

معروف صحافی عارف نظامی کے انتقال پرعلامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار افسوس و تعزیت

نظریاتی صحافت کی پاسداری میں نظامی خاندان کو منفرد مقام حاصل تھا۔ شعبہ صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان کے سینئر نامور صحافی ،کالم نگار اور تجزیہ کار عارف نظامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ معروف صحافی عارف نظامی مرحوم نے شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں،نظریاتی صحافت کی پاسداری میں نظامی خاندان کو منفرد مقام حاصل تھا۔ شعبہ صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے سے نپٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سربراہ پاک فوج

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبے میں ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button