اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے سے نپٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے فارمیشن کی سماجی، اقتصادی جاری منصوبوں میں سول انتظامیہ سے تعاون کی تعریف بھی کی اور کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے پرعزم ہیں۔

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کے خلاف ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید الاضحٰی کے موقع پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پہنچے اور مورچوں پر موجود فوجیوں کے ساتھ عید گزاری۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور بارڈر سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے سرحدوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کو مدّنظر رکھیں، علامہ ساجد نقوی

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کے خلاف ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی سماجی، اقتصادی جاری منصوبوں میں سول انتظامیہ سے تعاون کی تعریف بھی کی اور کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button