اہم ترین خبریںپاکستان

ضلعی انتظامیہ ملتان کا متعصبانہ اقدام، بیلنس پالیسی کے تحت شیعہ علماء وذاکرین کی زبان بندی کا حکم

تفصیلات کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں امن کے قیام کے نام پر مختلف مسالک کے 13علمائے کرام اور رہنمائوں کی زبان بندی کے 2ماہ کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے

شیعیت نیوز: پنجاب حکومت اورملتان انتظامیہ کی ملت جعفریہ کے خلاف بیلنس پالیسیاں جاری، اشتعال انگیزی میں ملوث دیوبندمولویوں کے ساتھ ساتھ پر امن اور اتحاد المسلمین کے داعی شیعہ علماء اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی کی 2 ماہ کیلئے زبان بندی کے احکامات جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں امن کے قیام کے نام پر مختلف مسالک کے 13علمائے کرام اور رہنمائوں کی زبان بندی کے 2ماہ کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے، جن رہنمائوں کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں، 3کا تعلق اہل تشیع مکتبہ فکرسے سات افراد کا تعلق دیوبندی مکتبہ فکر سے جبکہ 3کا تعلق بریلوی مکتب فکر سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کی ان خوشیوں میں اپنے نادار عزیز و اقرباءکو ضرور شامل رکھیں، علامہ راجہ ناصرعباس

جن افراد کی زبان بندی کی گئی ہے ان میں اہل تشیع کےنامور عالم اور ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، مولانا فضل عباس نقوی، ذاکر غیور صابر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس اور انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑیں شیعہ مکتب فکر کے خلاف مسلسل متعصبانہ اقدامات کا سہارا لیکراسے دبانے کی کوشش میں مصروف رہتی ہے ۔

شیعہ علماء واکابرین کبھی نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہوتے ،وزیر اعظم پاکستان اورچیف جسٹس آف پاکستان اس متعصبانہ روئیے کا فوری نوٹس لیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button