اہم ترین خبریںپاکستان

ضمنی انتخاب حلقہ 4 نگر، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماءکونسل کے امیدوار میدان میں اتر آئے

حلقہ 4 نگر میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے سابق ممبر جی بی اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی اوراسلامی تحریک پاکستان نے محمد ایوب وزیری کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر کے ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا ہے ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے علاوہ دونوں شیعہ قومی جماعتوں مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بھی میدان میں اتر آئے ۔ مجلس وحدت مسلمین نے سابق ممبر جی بی اسمبلی اور بانی شاہراہ نگر ڈاکٹر حاجی رضوان علی اوراسلامی تحریک پاکستان نے محمد ایوب وزیری کو امیدوار نامزد کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جی بی اسمبلی حلقہ 4 نگر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار امجد ایڈوکیٹ کی جانب سے خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ امجد ایڈوکیٹ نگر کے علاوہ گلگت حلقہ 1سے بھی کامیاب قرار پائے تھے بعد ازاں انہوں نے نگر کی نشست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم قائدین کی ظہور آغا سے ملاقات ، گورنربلوچستان مقررہونے پر مبارکباد، امن وامان کی صورتحا ل پر گفتگو

حلقہ 4 نگر میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے سابق ممبر جی بی اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی اوراسلامی تحریک پاکستان نے محمد ایوب وزیری کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

ایوب وزیری اسلامی تحریک پاکستان کے انتخابی نشان دو تلواراور حاجی رضوان علی خیمہ کےنشان پر الیکشن لڑیں گے۔ نگر حلقہ چار میں ضمنی انتخابات 8 اگست کو ہونگے۔نگر کے اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے جاوید حسین، تحریک انصاف کے آغا ذوالفقار بہشتی، ایم ڈبلیوایم کے حاجی رضوان اور اسلامی تحریک کے ایوب وزیری کے مابین کاٹنے دار مقابلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button