اہم ترین خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون پنجاب، آئی جی پنجاب گستاخِ اہل بیتؑ ملعون عبدالرحمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں،علامہ محمد حسین اکبر

انہوں نے کہا کہ ہماری عمر وحدت و اتحاد کے فروغ میں گزری ہے، اگر اس ملعون کو کیفر کردار تک نہ پہچایا گیا تو ہماری یہ وحدت کی کوششیں رائیگاں جائیں گی

شیعیت نیوز: تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا ہے کہ اہلبیتِ نبوت تکمیل ایمان کا مسلمہ ثبوت ہیں، جب تک خانوادہ رسولؑ کی ولایت پر ایمان نہ لایا جائے اُس وقت تک دین اور ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم(ص) نے اپنی زندگی میں اہلبیتؑ میں منتخب افراد کو امام قرار دیا اور تمام شیعہ سنی کا ایمان و یقین ہے کہ بارہ آئمہ کی اطاعات کی ہدایت خود نبی کریم(ص) نے فرمائی۔

علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ کوئی انبیاء کی توہین کرے تو اس کی سزا موت ہے اور اگر کوئی آئمہ کی توہین کرے تو اس کی سزا بھی موت ہے، قانون پاکستان میں بھی اس کی سزا متعین ہیں، توہین صحابہؓ و توہین اہلبیتؑ کرنیوالوں کیلئے سزائیں معین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کیخلاف کارروائی میں کوتاہی برتی جا رہی ہے، پہلے تو مقدمہ درج نہیں ہوتا، مقدمہ درج ہو جائے تو کچھ عرصے بعد خاموشی چھا جاتی ہے، اور مجرموں کے سرپرست ان کو رہا کروا کر لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے حد درجہ مفسد اور ملک دشمن عناصر کو کڑی سزا دیکرنشان عبرت بنایاجائے،علامہ سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری

انہوں نے کہا کہ آج تک کسی گستاخ کو سزا نہیں ہوئی، ایک گستاخ عبدالرحمان سلفی نے آئمہ اور ان کی والدہ کی توہین کی ہے۔ اس مجہول نے آئمہ کیخلاف بازاری زبان استعمال کی ہے، اب اس کیخلاف احتجاج پر مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن مزید کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بہت سے شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں مگر حکومت خاموش ہے، ہم نے مرکزی و صوبائی حکومت سے بھی رابطہ کیا اور ویڈیو کو انتظامیہ کے ذمہ داروں کو بھیجا، تاکہ کارروائی کی جائے اور کہا کہ یہ معاملہ حل نہ ہوا تو حالات بہت خراب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث نے بھی اس ملعون سے اظہار برات کیا اور وہ بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے ذلیل ہو کر نکلا ہے، وہاں پھر شدت پسند گروہ متحد ہو رہے ہیں۔ ہمارے ادارے بھی اس حوالے سے بیدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت اس گستاخ عبدالرحمان سلفی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، اس ملعون کی سزا موت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں نے آپ کی زندگی کا مطالعہ کیا اور میں اس نتیجہ پر پہنچ گیا ہوں کہ آپ ایک ممتاز اور مایہ ناز عالم دین ہیں، عمران خان کی ایرانی صدر رئیسی سے گفتگو

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان، جنرل قمر جاوید باجوہ اور تمام مکاتبِ فکر کے علماء سے گزارش کرتا ہوں کہ توہین رسالت، توہین اہلبیت کی جتنی ایف آئی آرز درج ہیں، ان کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، بالخصوص اس ملعون عبدالرحمان سلفی کو گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عمر وحدت و اتحاد کے فروغ میں گزری ہے، اگر اس ملعون کو کیفر کردار تک نہ پہچایا گیا تو ہماری یہ وحدت کی کوششیں رائیگاں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب میری ذمہ داری ہے کہ اس مسئلہ کو اُٹھاؤں، اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ملعون عبدالرحمان سلفی کو گرفتار کرکے سزائے موت دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون پنجاب، آئی جی پنجاب سے بھی اپیل ہے کہ ملعون عبدالرحمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم سے قبل ایسے ہتھکنڈے ملک میں فساد برپا کرنے کی سازش ہے، عزاداری روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں، بلاوجہ بانیاں مجالس کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جا رہے ہیں، یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button